سری نگر:
مقبوضہ کشمیر کے علاقے بارا مولا میں نامعلوم افراد کی جانب سے بھارتی فوجی کیمپ پر شدید فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں اب تک کی اطلاعات کے مطابق 2 اہلکار زخمی ہوچکے ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق نامعلوم افراد نے سری نگر سے 50 کلو میٹر دور بارامولا میں فوجی کیمپ پر پہلے دستی بم پھینکے جس کے بعد شدید فائرنگ کی جب کہ فائرنگ کا تبادلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔ نامعلوم افراد کی جانب سے حملہ 46 راشٹریہ رائفل کے کیمپ پر کیا گیا اور اب تک موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں 2 بھارتی فوجی شدید زخمی ہوچکے ہیں۔
واضح رہے کہ 2 ہفتے قبل 4 افراد نے ضلع بارامولا کے اڑی سیکٹر پر حملہ کر کے 19 فوجیوں کو ہلاک کردیا تھا۔
No comments:
Post a Comment