دو نومبر کو دھرنے کی تجویز" کارکن 100 روپے چندہ دے آج لائحہ عمل دونگا ۔عمران
لاہور (آئی این پی + نوائے وقت رپورٹ) تحر یک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے اسلام آباد میں احتجاج کیلئے فنڈز جمع کرنے کا آغاز کر دیا ‘کارکنوں کو بنک‘ ایزی پیسہ اور آن لائن چندہ جمع کروانے کی اپیل کر دی۔ عمران خان کی جانب سے سوشل میڈیا پر اپنے ویڈیو پیغام میں پارٹی کے لوگوں کو اپیل کی گئی وہ کم ازکم 100روپے تحریک انصاف کے احتجاج میں شرکت کیلئے آنیوالوں کو کھانے پینے اور دیگر اشیائ کی فراہمی کیلئے فنڈز دیں۔ ہم ملک میں کرپشن کے