آرمی چیف جنرل راحیل شریف ایل او سی کا دورہ

آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے ایل او سی کا دورہ کیا اور اگلے مورچوں پر تعینات فوجی جوانوں کے جذبے اور
آور آپریشنل تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کی طرف سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف
نے ایل او سی پر حا جی پیر سیکٹر کا دورہ کیا اور فرنٹ  لائن پر تعینات فوجیوں سے ملاقات کی، آرمی چیف جنرل
راحیل شریف کو ایل او سی پر فارمیشن کمانڈر نے تفصیلی بریفنگ دی۔
آرمی چیف نے فوجی جوانوں کے جذبے،کنٹرول لائن پر نگرانی کے کڑے نظام اور آپریشنل تیاریوں پر 
مکمل اطمینان کا اظہار کیا۔ آرمی چیف کا استقبال کور کمانڈر لیفٹنینٹ جنرل ملک ظفر اقبال نے کیا۔
 
No comments:
Post a Comment