مہمند ایجنسی: بارودی سرنگ دھما کہ سے پانچ اہلکا ر زخمی
مہمند ایجنسی: غلنئی میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں 5سیکیورٹی اہلکار زخمی ہوگئے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق مہمند ایجنسی کے علاقے غلنئی میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں سیکیورٹی فورسز کے 5اہلکارزخمی ہو گئے جنہیں فوری طورپرطبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔واقعہ ی اطلاع ملتے ہی علاقے میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی جبکہ سیکیورٹی فورسزنے علاقے کا محاصرہ کرکے دہشت گردوں کی تلاش کے لئے چھاپہ مارکارروائیاں شروع کردی ہیں۔
No comments:
Post a Comment