Saturday 15 October 2016

If Prime minister of india is serious we are ready to talk . PM NAWAZ


بھارتی وزیر اعظم سنجیدہ ہے تو ہم مذاکرات کے لئے تیا ر ہے۔وزیر اعظم نواز شریف
پاکستان کا مثبت اقدام، ایک بار پھر بھارت کو مذاکرات کی دعوت دے دی. باکو میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ اگر نریندر مودی سنجیدہ ہیں تو پاکستان بات چیت کیلئے تیار ہے، وزیراعظم نے دو ٹوک موقف اپناتے ہوئے کہا کہ مسئلہ کشمیر پاکستان اور بھارت کے درمیان بنیادی مسئلہ ہے، بھارت نے ہمیشہ اس معاملے پر بات چیت سے گریز کیا، کشمیر کے سوا کسی اور معاملے پر بات نہیں ہو گی.
وزیراعظم نواز شریف نے چئیرمین تحریک انصاف عمران خان کو بھی
آڑے ہاتھوں لیا، ان کا کہنا تھا کہ گالم گلوچ کے باوجود ہم نے خیبرپختونخوا میں تحریک انصاف کا مینڈیٹ تسلیم کیا، چاہتے تو اپنی حکومت بنا سکتے تھے، ہم پاکستان کو سرمایہ کاری کے ذریعے کھلا رکھنا چاہتے ہیں لیکن کچھ لوگ ملک کو بند کرنے پر تلے ہوئے ہیں، حکومتیں آتی جاتی رہتی ہیں ہمارا بنیادی مقصد پاکستان کی ترقی کیلئے کام کرنا ہے . وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ پاک چین اقتصادی راہداری کے منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے، سی پیک پر سیاست سے گریز کیا جائے، احسن اقبال کو ہدایت کی ہے کہ وہ سی پیک منصوبے پر تمام تحفظات دور کریں. وزیراعظم کا کہنا تھا کہ حکومت نے دیامر بھاشا ڈیم کیلئے 105 ارب روپے کی زمین خریدی، پاکستان میں اقتصادی صورتحال بہتر ہو رہی ہے، کراچی کے حالات بھی بہتری کی طرف گامزن ہیں، حیدر آباد موٹر وے پر آئندہ سال مکمل ہو جائے گی، کراچی گرین لائن منصوبے پر تیزی سے کام جاری ہے. وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ بجلی کے منصوبوں کی وجہ سے بجلی کی قیمتیں مسلسل کمی کی جارہی ہیں، دوہزار اٹھارہ میں بجلی بحران پر قابو پا لیں گے۔

No comments:

Post a Comment

Back to Top