Friday, 14 October 2016

Masla kashmir par pakistan ki moqaf ki himayat karte hai. President Azer bhaijaan

مسئلہ کشمیر پر پاکستانی کے موقف کی مکمل حمایت کرتے ہیں صدر اذربائجان

باکو کے صدارتی محل میں مشترکا پریس کانفرنس کرتے ہوئے صدر آذربائیجان الہام علیوف کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حق ہونا چاہیے. افسوس ہے کہ مسئلہ کشمیر پر سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عملدرآمد نہیں کیا گیا. ہم مسئلہ کشمیر پر پاکستان کے موقف کی تائید کرتے ہیں. صدر الہام علیوف کا کہنا تھا کہ پاکستان ہمارا قریبی دوست اور اتحادی ہے آرمینیاکو آزادملک تسلیم نہ کرنےپرپاکستان کےمشکورہیں. موجودہ دوطرفہ تجارت قابل اطمینان نہیں.دونوں ممالک معاشی تعاون بڑھائیں گے.پاکستان کے ساتھ مضبوط دوستانہ تعلقات چاہتے ہیں. دونوں ممالک ادویہ سازی اورفوجی سازوسامان سےمتعلق تعاون بڑھائیں گے. انہوں نے پاک فوج کے ساتھ مشترکا فوجی مشقوں کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان دفاعی شعبے میں بہت آگے بڑھ چکا ہے. پاکستان آذربائیجان کے فوجیوں کی تربیت بھی کرے گا.اس موقع پر وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان اورآذربائیجان کےعوام ایک دوسرےکےساتھ جڑےہیں. دونوں ممالک خطے میں امن چاہتے ہیں.کشمیر پر آذربائیجان کا موقف قابل فخر ہے. عالمی معاملات پر امن طریقے سے حل کرنا چاہتے ہیں. امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان اور آذربائیجان بین الاقوامی ایشوزپرایک دوسرےکوسپورٹ کرتےرہیں گے.آذربائیجان کےقبضہ شدہ علاقوں سےانخلافوری ہوناچاہئے. دونوں ممالک تجارت،معیشت،صنعت سمیت دیگرشعبوں میں تعاون جاری رکھیں گے۔

No comments:

Post a Comment

Back to Top