Friday, 14 October 2016

Surgical strike ka bharti dawa mustarad. cor commander conference


سر جیکل سٹرائیک کا بھارتی دعویٰ کشمیر سے توجہ ہٹا نے کی کوشش ہے۔ کور کمانڈ رکانفرنس

جی ایچ کیو میں آرمی چیف کی زیرصدارت کور کمانڈرز کانفرنس ہوئی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق اجلاس میں اندرونی و بیرونی سکیورٹی اور ایل او سی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ مسلح افواج کی پیشہ ورانہ تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔ اجلاس میں انگریزی روزنامے میں چھپنے والی من گھڑت خبر پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔ کور کمانڈر کانفرنس نے انگریزی اخبار میں چھپنے والی خبر کو قومی سکیورٹی کے منافی قرار دیا ہے۔ کور کمانڈرز نے غلط اور بے بنیاد خبر فیڈ کرنے پر شدید تحفظات کا اظہار کیا۔ بھارت کے سرجیکل سٹرائیک کے بے بنیاد دعوے کو مسترد کر دیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق اجلاس میں اتفاق کیا گیا کہ سرجیکل سٹرائیک کا دعویٰ بھارت کے مقبوضہ کشمیر میں مظالم سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہے۔

No comments:

Post a Comment

Back to Top