Saturday 15 October 2016

Pakistan se safarti Taghluqat hatam karne k liye dabaw hai.


پاکستان سے سفارتی تعلقات حتم کرنے کے لئے دباؤ ہے۔ حسینہ واجد

ڈھاک: بنگلا دیشی وزیراعظم شیخ حسینہ واجد نے ایک بار پھر بھارتی زبان بولتے ہوئے پاکستان کے خلاف زہر اگلنا شروع کردیا. ان کا کہنا ہے کہ پاکستان سے بہت مایوس ہوچکی ہوں اور اسلام آباد سے سفارتی تعلقات ختم کرنے کے لئے بہت زیادہ دبا ﺅہے۔بھارتی اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے حسینہ واجد کا کہنا تھا کہ بھارت نے بنگلہ دیش بنانے میں مدد کی جس پر بھارتیوں کا شکریہ ادا کرتی ہوں جب کہ سارک کانفرنس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ ان کا اپنا فیصلہ تھا کیوں کہ جماعت اسلامی کے رہنماﺅں کو سزائیں دینے پرپاکستان نے تنقید کی تھی۔بنگلا دیشی وزیراعظم نے پاکستان کے خلاف زہر اگلتے ہوئے کہا کہ پاکستان سے مایوس ہوچکی ہوں اور اسلام آباد سے سفارتی تعلقات ختم کرنے کے لئے سخت دبا بھی ڈالا جا رہاہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل بھی کئی بار بنگلا دیشی وزیراعظم شیخ حسینہ واجد پاکستان کے خلاف زہر اگل چکی ہیں۔

No comments:

Post a Comment

Back to Top