Friday, 14 October 2016

panama leaks par moqaf wazih hai stated Zaradari

پاناما لیکس پر موقف واضح ہے ، جمہوری حکو مت کے خلاف غیر قانونی اقدام کی بھر پور مخالفت کرینگے:زرداری

سابق صدر آصف علی زر داری نے ایک بارپھر کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے جمہوریت کےلئے قربانیاں دی ہیں, جمہوریت کو کسی صورت ڈی  ریل نہیں ہونے دینگے ,پاناما لیکس کے معاملے پر پیپلز پارٹی کا موقف واضح ہے تاہم جمہوری حکومت کے خلاف کسی بھی غیر قانونی اقدام کی بھرپور مخالفت کی جائیگی۔ سابق صدر سے پیپلز پارٹی کے رہنما رحمان ملک نے لندن میں ملاقات کی ۔ دونوں رہنماﺅں نے ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال اور مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم اور کنٹرول لائن پر جارحیت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ رحمان ملک نے سابق صدر کو ملک کی موجودہ صورت حال پر بریفنگ دی۔ دونوں رہنماﺅں کی ملاقات میں کشمیر کی صورت حال پر بھی بات چیت کی گئی۔ اس موقع پر سابق صدر نے نہتے کشمیری عوام پر بھارتی مظالم کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کنٹرول لائن پر پاک فوج کی بروقت جوابی کارروائیوں کو سراہا۔

No comments:

Post a Comment

Back to Top